ملک کے 648 زرعی سائنس مراکز نے قومی سوچھتا ابھیان کے تحت پانچ پانچ
گاوؤں کو گود لیا ہے جہاں کئی برسوں تک گاوں والوں کے تعاون سے صفائی مہم
چلائی جائے گی۔ وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے آج یہاں پریس کانفرنس
میں کہا کہ وزارت کی
جانب 16 سے 31 اکتوبر تک سوچھتا ابھیان (صفائی مہم) چلائی گئی تھی اور اس
دوران زرعی سائنس مراکز نے 3000 سے زیادہ گاوؤں میں صفائی مہم چلائی۔ ان گاوؤں میں نوجوانوں نے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔